Persian Lesson 02; Start Making Sentences in S.P. Tense - Personal Pronouns. Learn Persian In Urdu فارسی اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته




Lesson No: 02, How to make Sentences in Persian?
درس دوم فارسی زبان میں جملے بنانے کا طریقہ. 

امید ہے آپ سب ہمارے اس بلاگ سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے. 
آج میں آپ کو فارسی زبان میں جملے بنانے کا طریقہ سیکھانے جا رہا ہوں جس کے ذریعے آپ فارسی بولنے کی ابتداء کر سکے گے.
جیسا کے میں نے آپ سب کو درس اول میں ضمائر سیکھائے تھے اب ہم انہیں ضمائر کو استعمال کرتے ہوئے فارسی زبان میں جملے بنائیں گے.

فارسی زبان میں جملے بنانے سے پہلے ہم دو لفظ سیکھیں گے جو کہ فارسی زبان میں بہت اہم ہے.

این + است

رومن انگریزی میں تلفط
این= Eeen
است= Ast

اردو ترجمہ 
این= یہ ( نزدیک کے اشارے کے لئے)
است= ہے.

اب ہم ان دو لفظوں کو استعمال کرتے ہوئے جملے بنانا سیکھیں گے. 

اردو یہ کتاب ہے.
فارسی این کتاب است.

جیسا کہ (این) کا مطلب فارسی زبان میں یہ ہے اور نزدیک کے اشارے کے لیے استعمال ہوتا ہے تو ہم پہلے این لکھیں گے پھر جس چیز کا بتانا ہے اس کا نام جیسا کہ اس جملے میں کتاب ہے. فارسی میں بھی کتاب کو کتاب ہی کہتے ہیں.  پھر (است) لکھیں گے جس کا مطلب (ہے) ہوتا ہے. اس طرح ہم نے ایک جملا بنا لیا جس کا معنی ہے (یہ کتاب ہے).
یاد رہے کہ کتاب کو اہل فارسی زبان (کھتاب) پڑھتے ہیں اور اکثر الفاظ جو کہ (ک) سے فارسی میں شروع ہوتے ہیں تو (ک) کے بعد (ھ) پڑھا جانا ہے لیکن لکھنے میں نہیں آتا. 

اسی طرح ہم کچھ اور جملے بنائیں گے. 

این صندلی است
رومن انگریزی میں تلفط
Eeen Sandalee Ast
اردو ترجمہ 
یہ کرسی ہے.

این خانه است. 
رومن انگریزی میں تلفط 
Eeen Khaney Ast
اردو ترجمہ 
یہ گھر ہے.

یاد رہے کہ (خانه) کو اہل فارسی زبان (خونے) بھی پڑھتے اور بولتے ہیں. لیکن لکھنے میں اکثر (خانه) ہی لکھا جاتا ہے. 

این میز است 
رومن انگریزی میں تلفط 
Eeen Meez Ast
یہ میز ہے.

یاد رہے کہ فارسی زبان میں لفظ (میز) میں م کے نیچے زیر ہے. باقی لفظ وہی اردو زبان کی مشابہت والا ہی ہے.

نوٹ اکثر فارسی زبان میں استعمال ہونے والے الفاظ اردو سے مشابہت رکھتے ہیں کیونکہ اردو نے بھی فارسی سے ہی جنم لیا ہے اس لیے اگر آپ کو اردو زبان آتی ہے تو فارسی سیکھنا آپ کے لئے کوئی مشکل کا کام نہیں ہے.


اس درس کو ہم یہیں پر اختتام پذیر کریں گے اور اگلے درس میں ہم کچھ نئے الفاظ کے ساتھ جملے بنائے گے.

Click here to read Lesson 01

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form