السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امید ہے کہ آپ کو درس پسند آرہے ہونگے. اگر کوئی مسئلہ آئے تو آپ مجھے اس واٹس ایپ نمبر پر میسج کر کے پوچھ سکتے ہیں
+447548626903
جیسا کے میں نے آپ کو گزشتہ درس میں دو لفظوں کو استعمال کرتے ہوئے جملے بنانا سیکھائے تھے آج ہم اس میں ایک اور لفظ کا اضافہ کرتے ہوئے جملے بنانا سیکھائیں گے.
گزشتہ درس میں ہم نے لفظ (این) یعنی یہ اور لفظ (است) جس کا اردو ترجمہ (ہے) ہے کو استعمال کیا تھا آج ہم ایک نیا لفظ سیکھیں گے جو کہ (آن) ہے. یہ ایک اسم اشارہ ہے جسے انگریزی زبان میں Demonstrative Pronoun بھی کہتے ہیں. یہ لفظ دور کی چیزوں کو بتانے یا اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. اردو میں اس کا مطلب (وہ) ہے.
آن (وہ)
رومن انگریزی میں تلفط۔ (Aaan)
اس لفظ کے ساتھ ہم وہی پرانا والا لفظ است استعمال کرے گے اور جملے بنائیں گے. اس درس کے آخر میں, میں کچھ فارسی زبان کے لفظ اردو ترجمہ کے ساتھ لکھ دوں گا جسے استعمال کر کے آپ خود جملے بنا سکے گے.
01: آن اتو است.
Aaan Utho Ast.
وہ استری ہے.
02: آن بخاری است.
Aan Bukhari Ast.
وہ ہیٹر ہے.
03: آن گلاس است.
Aan Gilaas Ast.
وہ گلاس ہے.
Click here to read Lesson 02
Tags
Posts